ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یومِ آزادی کے موقعہ پرلال قلعہ کے ارد گرد کے علاقوں میں سخت سیکوریٹی

یومِ آزادی کے موقعہ پرلال قلعہ کے ارد گرد کے علاقوں میں سخت سیکوریٹی

Sun, 14 Aug 2016 18:28:17    S.O. News Service

نئی دہلی14اگست؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی میں واقع 17ویں صدی کے تاریخی لال قلعہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آسمان سے لے کر زمین تک سخت سیکوریٹی لگادی گئی ہے۔جہاں سے وزیر اعظم نریندر مودی 70ویں یوم آزادی پر کل ملک کو خطاب کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ پورے قومی دارالحکومت علاقہ میں گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔پولیس کے سینئر حکام نے بتایا کہ تاریخی مغل قلعہ اوراس کے ارد گرد سیکورٹی انتظامات کوچاق چوبند بنانے کیلئے دہلی پولیس کے5000اہلکاروں سمیت ہزاروں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیاگیاہے۔اس تقریب میں سینئر وزیر، سنیئر نوکر شاہ، غیر ملکی مہمانان اورعام لوگ موجود رہیں گے۔راج پتھ کے ارد گرد بھی سخت سیکورٹی کاانتظام کیاگیاہے جہاں سات دن تک چلنے والا ثقافتی تہوار’’بھارت پرو‘‘چل رہاہے۔یوم آزادی کے اس موقع پر غروب آفتاب کے بعد نارتھ بلاک اورساؤتھ بلاک سمیت تمام سرکاری عمارتوں میں روشنی جگمگا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لال قلعہ پر این ایس جی اورکمانڈو کی ایک خصوصی ٹیم سیکورٹی گھیرے کی اندرونی سطح کی تعمیر کرے گی جبکہ ڈرون جیسی کسی بھی ہوائی مداخلت کو روکنے کیلئے طیارہ شکن توپوں کو تعینات کیاگیاہے۔دہلی پولیس نے پہلے ہی پورے شہرمیں10اکتوبر تک ہوائی سرگرمیوں پر روک لگا رکھی ہے جن پیراگلاڈگ، یو اے وی پرواز اور گرم ہوا بیلون شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ پنڈال پر وزیر اعظم کے رہنے تک لال قلعہ کے آس پاس کے سب وے اسٹیشنوں کے داخلی اور نرگم راستوں کو بند رکھا جائے گا۔


Share: